جاپان کے طیاروں میں گذشتہ  سال 105 دفعہ سگریٹ نوشی کی گئی

دس فضائی کمپنیوں کی اندرونی و بیرونی پروازوں کے دوران ائیر ہوسٹسوں نے بیت الخلاء میں چھپ کر سگریٹ نوشی کی

772273
جاپان کے طیاروں میں گذشتہ  سال 105 دفعہ سگریٹ نوشی کی گئی

جاپان کے طیاروں میں گذشتہ  سال 105 دفعہ سگریٹ نوشی کی گئی۔۔۔

جاپان کی وزارتِ فیلڈ، انفراسٹرکچر، مواصلات اور سیاحت  کی تحقیقی رپورٹ میں 10 فرموں کی اندرون ملک اور بیرون ملک پروازوں  میں فرائض ادا کرنے والی ائیر ہوسٹسوں کے بیت الخلاء میں  چھپ کر سگریٹ پینے اور سگریٹ کے باقی ماندہ حصے کو کوڑے میں پھینکنے کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے۔

واضح رہے کہ جاپانی فضائی کمپنیوں نے 1999 میں اندرون ملک اور بیرون ملک پروازوں میں سگریٹ نوشی کو ممنوع قرار دے دیا تھا۔

سال 2004 میں سول ایوی ایشن قانون میں تبدیلی کے ساتھ اس پابندی کو آئینی حیثیت دے دی گئی تھی۔

طیاروں میں وارننگ کے باوجود سگریٹ پینے کی سزا 5لاکھ جاپانی ین  ہے لیکن وزارتِ فیلڈ، انفراسٹرکچر، مواصلات اور سیاحت   کے مطابق یہ سزا ابھی تک کسی کو نہیں سنائی گئی۔

وزارت نے کہا ہے کہ طیاروں میں آگ اور حادثات جیسے خطرات کی وجہ سے سگریٹ نوشی کی سختی سے ممانعت ہے۔



متعللقہ خبریں