امریکی ویزہ پابندی ،ہوائی کی عدالت نے بعض رشتے داروں کو مستثنی قرار دے دیا

گزشتہ روز ریاست ہوائی میں ہونے والی اس پيش رفت ميں جج ڈيرک واٹسن نے کہا کہ اس فہرست ميں دادا دادی، پوتے پوتیوں،  سسرالیوں اور  چچا  چچیوں جيسے اہم رشتہ داروں کو بھی شامل ہونا چاہيے

770604
امریکی ویزہ پابندی ،ہوائی کی عدالت نے بعض رشتے داروں کو مستثنی قرار دے دیا

امريکی رياست ہوائی کے ايک جج نے فيصلہ سنايا ہے کہ چھ مسلم ممالک کے شہريوں پر عائد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازعہ سفری پابندی سے مستثنیٰ قرار ديے جانے والے عزیزو اقارب کی فہرست ميں چند اہم رشتہ دار شامل نہيں ہونگے۔

 گزشتہ ر وز ہونے والی اس پيش رفت ميں جج ڈيرک واٹسن نے کہا کہ اس فہرست ميں دادا دادی، پوتے پوتیوں،  سسرالیوں اور  چچا  چچیوں جيسے اہم رشتہ داروں کو بھی شامل ہونا چاہيے۔

 قبل ازيں امريکی عدالت عظمیٰ نے فيصلہ سناتے ہوئے ٹرمپ کی متنازعہ سفری پابندی پر جزوی عملدرآمد کی اجازت دے دی تھی۔

 ہوائی ميں ہونے والی اس تازہ پيش رفت کو ڈونلڈ ٹرمپ کی پابندی کے ليے ايک دھچکہ قرار ديا جا رہا ہے۔

 یاد رہے کہ  يہ پيش رفت رياست ہوائی کی جانب سے دائر کردہ چيلنج کے بعد ہوئی ہے ۔



متعللقہ خبریں