شمالی کوریا کے خلاف امریکہ کے منصوبے خود اسی کو لے ڈوبیں گے: شمالی کوریا

امریکہ کا علاقے میں بمبار جنگی طیارے بھیجنا ایسا ہی ہے جیسے کوئی ایمونیشن سے بھرے بکس کے اوپر آگ سے کھیل رہا ہو: شمالی کوریا

767623
شمالی کوریا کے خلاف امریکہ کے منصوبے خود اسی کو لے ڈوبیں گے: شمالی کوریا

امریکہ کے دو بمبار طیاروں کی شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل اور جوہری پروگرام کے خلاف منعقدہ تربیتی مشن میں شرکت پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پیانگ یانگ انتظامیہ نے کہا ہے کہ "یہ حرکت ایسی لا پرواہ  حرکت ہے کہ جو پورے کوریا جزیرہ نما میں جنگ شروع کروا  سکتی ہے"۔

یون ہاپ خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی لیبر پارٹی کے نشریاتی ادارے روڈونگ سنمن کی طرف سے نشر کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں "آگ پر پیٹرول چھڑکنے " کے مترادف ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ایک معمولی سا غلط فیصلہ یا غلطی ایک جوہری جنگ کے آغاز کا سبب بن سکتی ہے اور اس جنگ کے تیسری عالمی جنگ   میں تبدیل ہو نے میں بھی کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے"۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے امریکہ کا یہ بیان کہ وہ ایک تواتر سے اسٹریٹجک بمبار جنگی طیاروں  کو کوریا جزیرہ نما میں بھیجے گا، ایسا ہی ہے کہ جیسے کوئی ایمونیشن سے بھرے بکس کے اوپر آگ سے کھیل رہا ہو۔ لیکن امریکہ،  شمالی کوریا کے خلاف  جوہری جنگ کے خطرے کو بڑھانے کے منصوبوں کے ساتھ، اصل میں خود کو تباہی سے  نہیں بچا سکے گا۔



متعللقہ خبریں