روسی وکیل سے ٹرمپ کے بیٹے اور داماد کی ملاقات کا انکشاف، نیو یارک ٹائمز

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے صاحبزادے ،داماد اور انتخابی مہم کے چیئرمین ٹرمپ کی بطور صدارتی امیدوار نامزدگی کے کچھ دیر بعد ایک روسی وکیل سے ملے تھے

767720

ç۔بظاہر صدر کے ان قریبی ساتھیوں کی ایک روسی سے ساتھ یہ پہلی ملاقات معلوم ہوتی ہے ۔ امریکی اخبار کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور جیراڈ کشنر کے نمائندوں نے تصدیق کی کہ ان افراد کی ملاقات جون 2016ء میں ٹرمپ ٹاور میں ایک روسی وکیل نتا لیا ویسلنتسکایا سے ہوئی تھی ۔ اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس وقت انتخابی مہم کے چیئرمین پال مینا فورٹ بھی اس ملاقات میں موجود تھے ۔

یاد رہے کہ امریکہ میں  روس کیطرف سے امریکی انتخابات میں مداخلت کے دعوؤں  کی وجہ سے  تناؤ جاری ہے ۔ایف بی آئی اور امریکی کانگریس اس بات کی تحقیق  کر رہی ہے  کہ ممکنہ مداخلت کے دوران  ٹرمپ کی انتخابی مہم  کے ذمہ داروں  نے کریملین کیساتھ تعاون  کیا تھا یا نہیں ۔

متعللقہ خبریں