جی۔ 20 سے قبل ٹرمپ کی ٹیلی فونک ملاقاتیں

ٹرمپ نے موسمی  تغیرات، تجارتی  تعلقات اور خواتین   کے  کاروبار میں  حصے  کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا

764088
جی۔ 20 سے قبل ٹرمپ کی ٹیلی فونک ملاقاتیں

جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں 7 تا 8 جولائی منعقد ہونے والے جی ۔ 20 سربراہی اجلاس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور اطالوی وزیر اعظم پاؤلو جنٹی لونی سے ٹیلی فون پر علیحدہ  علیحدہ ٹیلی  فونک ملاقات کی۔

وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے  ایک تحریری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ٹرمپ نے مرکل کو جی۔ 20 کے اہتمام میں   کامیاب رہنے کے لیے تعاون کرنےکا عندیہ دیا ۔ علاوہ ازیں موسمی  تغیرات، تجارتی  تعلقات اور خواتین   کے  کاروبار میں  حصے  کے حوالے سے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر ٹرمپ نے اطالوی وزیر اعظم سے بات چیت میں  "لیبیائی مہاجرین کے بحران" کے حل  کے سلسلے میں اٹلی کی  کوششوں  کو بھی سراہا۔

 



متعللقہ خبریں