کوسٹا ریکا کے صدر ٹی وی گفتگو کے دوران اڑتی بھڑ نگل گئے

کوسٹاریکا کے صدرLuis Guillermo Solísگفتگو کے دوران ایک بِھڑ ڈرون" طیارے کی طرح ان کے چہرے کے قریب آئی اور موقع پاتے ہی لوئس کے مُنہ میں داخل ہو گئی جسے انہوں نے نگل لیا

756685
کوسٹا ریکا کے صدر ٹی وی گفتگو کے دوران  اڑتی بھڑ نگل گئے

کوسٹاریکا کے صدرLuis Guillermo Solís نے گزشتہ دنوں  ملک میں تارکول  کے ایک کارخانے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر لوئس کو ایسے نادر تجربے سے گزرنا پڑا جو وہ مدتوں فراموش نہیں کرسکیں گے۔

گفتگو کے دوران ایک بِھڑ ڈرون" طیارے کی طرح ان کے چہرے کے قریب آئی اور موقع پاتے ہی لوئس کے مُنہ میں داخل ہو گئی۔ لوئس نے اس جرات مند بِھڑ کی دراندازی محسوس کرنے کے بعد مُنہ میں بڑبڑانے کا اظہار کیا اور پھر  اس بِھڑ کو نگل لیا۔

 اس منظر کو کوسٹاریکا میں شہریوں کی بڑی تعداد نے ٹیلی ویژن اسکرین کے ذریعے دیکھا۔

 

بِھڑ نگلنے کے بعد صدر لوئس نے بادل نخواستہ قہقہہ لگاتے ہوئے کہا  کہ اب میں بھڑ خور ہو چکا ہوں ۔

اس موقع پر لوئس کے ہمراہ موجود افراد میں سے کسی نے انہیں پانی کی بوتل دی تا کہ وہ اسے پی کر اپنی گفتگو جاری رکھیں۔

کوسٹاریکا کے صدر کے مطابق بچپن میں  ہمسایوں کے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے بھی ان کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آ چکا ہے تاہم اس وقت ان کے مُنہ میں غالبا شہد کی مکھی داخل ہوئی تھی۔

 

ویڈیو دیکھئے:

 



متعللقہ خبریں