ملانیا ٹرمپ تقریباً 5 ماہ کے بعد وائٹ ہاوس منتقل ہو گئیں

میں اپنے نئے گھر میں گزارے جانے والے دنوں کے بارے میں بہت پُر جوش ہوں: ملانیا ٹرمپ

750861
ملانیا ٹرمپ تقریباً 5 ماہ کے بعد وائٹ ہاوس منتقل ہو گئیں

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ تقریباً 5 ماہ کے بعد وائٹ ہاوس منتقل ہو گئی ہیں۔

ملانیا نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے شئیر کردہ پیغام میں کہا ہے کہ "میں اپنے نئے گھر میں گزارے جانے والے دنوں کے بارے میں بہت پُر جوش ہوں"۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے وائٹ ہاوس کے ریڈ روم  کی کھڑکی سے دکھائی دینے والی یادگارِ واشنگٹن کی تصویر بھی شئیر کی ہے۔

ملانیا نے اپنے 11 سالہ بیٹے بیرن کے اسکول میں تعطیلات ہونے تک نیویارک میں ٹرمپ ٹاور میں رہنے کو ترجیح دی تھی۔

20 جنوری کو ٹرمپ کے صدارتی فرائض کا آغاز کرنے پر ملانیا ٹرمپ کے وائٹ ہاوس منتقل نہ ہونے کے فیصلے  کو امریکیوں نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اس فیصلے سے ملانیا واحد خاتون اوّل ہیں کہ جو صدارتی حلف اٹھانے کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ وائٹ ہاوس میں منتقل نہیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشعل اوباما اپنی بیٹیوں کے لئے اسکول کی تلاش کے لئے اوباما سے پہلے وائٹ ہاوس منتقل ہو گئی تھیں۔



متعللقہ خبریں