کونگو: جیل پر مسلح حملہ،9 افراد ہلاک سینکڑوں قیدی فرار

مشرقی جمہوریہ کونگو میں واقع ایک جیل پر حملہ ہوا جس میں 9 افراد ہلاک اور 930 قیدی فرار ہو گئے

750542
کونگو: جیل پر مسلح حملہ،9 افراد ہلاک سینکڑوں قیدی فرار

مشرقی جمہوریہ کونگو میں واقع ایک جیل پر حملہ ہوا جس میں 9 افراد ہلاک اور 930 قیدی فرار ہو گئے۔

 بتایا گیا ہے کہ  اس جیل پر ایک منصوبےکے تحت  حملہ  کیا گیا  جس میں  جیل کے 8 اہلکار  اور ایک قیدی ہلاک ہو گئے جبکہ  دو حملہ آور بھی  مارے گئے۔

اس واقعے میں  جیل میں صرف 36  موجود رہے  جبکہ  دیگر 930قیدی  فرار ہو گئے   ۔

 مقامی انتظامیہ نے  قیدیوں کی بازیابی کےلیے علاقے میں کرفیو  نافذ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ  کونگو کے مشرقی  علاقوں میں مسلح گروہوں کی بہتات ہے جو کہ  اکثر حملے کرتے رہتےہیں۔

 



متعللقہ خبریں