امریکہ: اسلام مخالف مظاہروں کے لئے جوابی پر ہجوم مظاہرہ، ٹرمپ مخالفین نے بھی شرکت کی

امریکہ کے متعدد شہروں میں بیک وقت منعقدہ اسلام مخالف مظاہروں کا جواب، مسلمان گروپوں کے نمائندوں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین پر مشتمل سینکڑوں افراد کے، پُر ہجوم احتجاجی مظاہرے کے ساتھ دیا گیا

750247
امریکہ: اسلام مخالف مظاہروں کے لئے جوابی پر ہجوم مظاہرہ، ٹرمپ مخالفین نے بھی شرکت کی

امریکہ کے متعدد شہروں میں بیک وقت منعقدہ اسلام مخالف مظاہروں کا جواب، مسلمان گروپوں کے نمائندوں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین پر مشتمل سینکڑوں افراد کے، پُر ہجوم احتجاجی مظاہرے کے ساتھ دیا گیا۔

ٹرمپ انتظامیہ  کے خلاف  اور مسلمانوں کے ساتھ تعاون کرنے والے کثیر تعداد امریکیوں  نے ہاتھوں  میں پلے کارڈ اٹھا کر مین ہیٹن  کے علاقے میں مارچ کی اور ٹرمپ اور نسلیت پرستی کے خلاف   نعرے لگائے۔

مظاہرے کے دوران مسلمانوں کے ساتھ تعاون کرنے والے ایک امریکی کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ سلام مخالف مظاہرے کے منتظمین میں سے فرینک مورگان تھیلر  کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریاست الینوئس میں بھی اسلام مخالف مظاہرہ کیا گیا۔ ٹرمپ ٹاور کے سامنے تقریباً 10 افراد کی شرکت سے کئے گئے اس مظاہرے میں مسلمان گروپوں کے نمائندوں  اور ٹرمپ مخالف سینکڑوں افراد کے خلاف احتجاج کیا گیا۔



متعللقہ خبریں