نائیجریا، بم رکھا گیا بیگ بچوں کو پکڑا دیا جو کہ دھماکے سے پھٹ گیا
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے بیگ میں کرنسی اور قیمتی اشیاء موجود کا کہتے ہوئے اسے اپنے والدین تک دینے کا کہا ۔
749921
مغربی افریقی ملک نائیجیریا میں بم حملے میں دو بچے ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔
آدم حوا صوبے کی پولیس نےا علان کیا ہے کہ نائجیریا کے مغرب میں کیمرون کی سرحدوں پر واقع اس صوبے کے ایک گاؤں میں ایک گاڑی کے ذریعے آنے والے افراد کہ جن کی شناخت تا حال نہیں ہو سکی ہے نے دو بچوں کو ایک بیگ دیا۔
پولیس کے مطابق ان افراد نے بیگ میں کرنسی اور قیمتی اشیاء موجود کا کہتے ہوئے اسے اپنے والدین تک دینے کا کہا ۔
بعد ازاں ایک دعوے کے مطابق بچوں کے بیگ گھر لیجانے کے دوران بم دھماکے سے پھٹ گیا جس سے یہ دونوں بچے ہلاک اور جوار میں موجود تین افراد زخمی ہو گئے۔
متعللقہ خبریں
زیمبیا: معدنی کان بیٹھ گئی، 10 کان کن ہلاک
ممبووا کے علاقے میں معدنی کان بیٹھ گئی، حادثے میں کم از کم 10 کان کن ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے ہیں