اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کر دیں

امریکہ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں  شمالی کوریا پر پابندیوں کی قرارداد پیش کی جسے تمام مستقل اور غیر مستقل ارکان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا

745080
اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کر دیں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  نے  شمالی کوریا پر اضافی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکہ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں  شمالی کوریا پر پابندیوں کی قرارداد پیش کی جسے تمام مستقل اور غیر مستقل ارکان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

 اس قرارداد کے تحت شمالی کوریا کے 18 حکام اور اداروں پر نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں  اور یہ پیغام واضح  طور پر  دیا گیا ہے کہ یہ ملک  میزائل تجربات  کو بند کرے۔شمالی کوریا کی خفیہ سروس کے  سربراہ سمیت 14 افسران اور 4 محکموں کو اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل کرتے ہوئے ان پر بین الاقوامی سفری پابندی عائد  کی گئی ہے اور ان کے مالی  اثاثے منجمد کردیے    گئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر  پہلی بار سن 2006 میں  تمام طرح کے جوہری اور میزائل تجربات کرنے پر پابندی عائد کی  تھی تا ہم یہ ملک  ان پابندیوں کی  خلاف ورزی کرتا رہتا ہے۔



متعللقہ خبریں