عراقی فوج کو فراہم کردہ فوجی ساز و سامان اور اسلحے کی درست رجسٹریشن نہیں کی

برّی فوج کمانڈ آفس کے فرسٹ زون ایکوپمنٹ کمانڈ آفس نے " عراقی تربیت دو اور مسلح کرو فنڈ سے حاصل کردہ کویت اور عراق کے فوجی ساز و سامان کی مقدار اور ان کی موجودگی کے مقامات کے بارے میں ریکارڈ کو درست اور اپ ڈیٹ نہیں رکھا

741369
عراقی فوج کو فراہم کردہ فوجی ساز و سامان اور اسلحے کی درست رجسٹریشن نہیں کی

امریکی فوج  کے تربیت دو اور مسلح کرو پروگرام کے دائرہ کار میں عراقی فوج کو فراہم کردہ 1 بلین ڈالر سے زائد مالیت  کے فوجی ساز و سامان اور اسلحے کی درست رجسٹریشن نہیں کی گئی۔

وزارت دفاع پینٹاگون  کی طرف سے ماہِ ستمبر میں شائع کردہ "فوج نے عراقی تربیت دو اور مسلح کرو  فنڈ میں شامل سامان کی تعداد اور جگہ کے تعین کے لئے موئثر کنٹرول نہیں کیا" نامی   اس رپورٹ کو   خفیہ رکھا گیا  تھا۔

رپورٹ کو ایمنسٹی  انٹرنیشنل  کی طرف سے باخبر ہونے کے حق کو استعمال کر کے پیش کی گئی طلب پر منظر عام پر لایا گیا ہے۔

رائے عامہ کے لئے کھلنے والی اس رپورٹ میں شامل یہ بیان مرکز توجہ بن رہا ہے کہ  برّی فوج کمانڈ آفس کے فرسٹ زون ایکوپمنٹ کمانڈ آفس نے " عراقی تربیت دو اور مسلح کرو فنڈ سے حاصل کردہ کویت اور عراق کے فوجی ساز و سامان کی مقدار اور ان کی موجودگی کے مقامات کے بارے میں ریکارڈ کو درست اور اپ ڈیٹ نہیں رکھا" ۔



متعللقہ خبریں