مانچسٹر حملہ آور سے رابطے کے شبے میں ایک 19 سالہ لڑکا زیر حراست

برطانیہ میں مانچسٹر کو ہدف بنانے والے حملہ آور  سے رابطے کے شبے میں مزید ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

741373
مانچسٹر حملہ آور سے رابطے کے شبے میں ایک 19 سالہ لڑکا زیر حراست

 

  برطانیہ میں مانچسٹر کو ہدف بنانے والے حملہ آور  سے رابطے کے شبے میں مزید ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

 مانچسٹر پولیس کیطرف سے جار  ی ا علان میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور سلمان عبیدی  سے رابطہ رکھنے والے افراد کیخلاف کاروائیوں کے دائرہ کار میں  گورٹوں علاقے سے ایک 19 سالہ لڑکے کو حراست میں  لیا گیا ہے ۔  ابتک   گرفتار کیے جانے والے افراد میں سے اکثر کو رہا کر دیا گیا ہے جبکہ  افراد ابھی تک حراست میں ہیں ۔     

   دریں اثناء برطانوی انٹیلیجنس  اس بات کی تحقیق شروع کر رہی ہے  کہ عوام نےحملہ آور  سے متعلق دہشت گرد حملوں کا جو  انتباہ کیا ہے اس  کا کس طرح جائزہ  لیا گیا ہے ۔اُس کے بارے میں معلومات کس طرح عدم توجہ کا باعث بنی ہیں   اور عبیدی سلامتی قوتوں اور خفیہ سروس کے راڈر سے کیسے بچ کرنکل گیا ہے ۔

  برطانوی پریس کے مطابق عوام نے حملہ آور کے انتہا پسند نظریات کے بارے میں  سلامتی قوتوں کو تین بار خبر دار کیا تھا ۔

 یاد رہے کہ  22 مئی کو  مانچسٹر ایرینا کنسرٹ  ہال پر  حملے میں   22 افراد ہلاک اور انسٹھ زخمی ہو گئے تھے ۔



متعللقہ خبریں