شاہ سلمان۔ٹرمپ ملاقات، دو طرفہ و بین الوفود مذاکرات، متعدد سنجھوتوں پر دستخط

مذاکرات کے بعد شاہ سلمان اور ٹرمپ کے درمیان "مشترکہ اسٹریٹجک ویژن سمجھوتہ" طے پایا اور دونوں رہنماوں کی موجودگی میں کاروباری تعاون کے دیگر متعدد سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے

736165
شاہ سلمان۔ٹرمپ ملاقات، دو طرفہ و بین الوفود مذاکرات، متعدد سنجھوتوں پر دستخط

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے بیرون ملک دورے کے سلسلے میں  سعودی عرب میں ہیں۔

دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یمام پیلس میں صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کی اور اس کے بعد بین الوفود مذاکرات ہوئے۔

مذاکرات میں امریکہ کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات  میں تنوع پیدا کر کے انہیں تمام شعبوں میں پھیلانے اور فروغ دینے، علاقائی موضوعات ، مشرق وسطی  اور بین الاقوامی حالات کے ساتھ ساتھ علاقے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے اقدامات میں اضافہ کرنے پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات کے بعد شاہ سلمان اور ٹرمپ کے درمیان "مشترکہ اسٹریٹجک ویژن سمجھوتہ" طے پایا اور دونوں رہنماوں کی موجودگی میں کاروباری تعاون کے دیگر متعدد سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔

ولی عہد پرنس اور وزیر داخلہ محمد بن سلمان اور امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے درمیان سعودی عرب کی مسلح افواج  کو جدید اور مضبوط بنانے  اور  بلیک ہاک سکورسکائی 1 ہیلی کاپٹروں کی سعودی عرب میں پیداوار کے موضوع پر سمجھوتہ طے پایا۔

سعودی عرب کی انفارمیشن کمپنی اور ایپل فرم کے درمیان سمجھوتے پر دستخط کئے گئے اور دونوں ملکوں کے حکام کے مابین فضائی رسل و رسائل، صحت، انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی، پیٹرول اور قدرتی گیس، طیاروں کی خرید و فروخت، ڈیجیٹل اور رئیل اسٹیٹ، کان کنی اور انسانی تجربے میں فروغ،  ایڈڈ ویلیوہائی ٹیکنالوجی مصنوعات کی پیداوار، مشترکہ توانائی کی پیداوار اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں تعاون کے سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبوری کے مطابق سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے سمجھوتوں کی کُل  مالیت 380 بلین ڈالر تک ہے۔

اپنے امریکی ہم منصب ریکس ٹلرسن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الجبوری نے سعودی عرب کے ساتھ تعاون پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب ایک تاریخی دورہ ہے اور یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں ایک نئے دور کے آغاز کا پیامبر ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ اپنی مصروفیات کے دائرہ کار میں دارالحکومت ریاض میں امریکہ ۔سعودی عرب، خلیجی ممالک  اور اسلامی ممالک کے نام سے تین اہم اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔



متعللقہ خبریں