وینیزویلا :صدر مخالف مظاہروں میں 37 افراد ہلاک

وینزویلا میں گزشتہ  روز ایک 20 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے بعد صدر کے خلاف جاری مظاہروں میں اب تک کم ازکم 37 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں

726952
وینیزویلا :صدر مخالف مظاہروں میں 37 افراد ہلاک

وینزویلا میں گزشتہ  روز ایک 20 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے بعد صدر کے خلاف جاری مظاہروں میں اب تک کم ازکم 37 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کی ہلاکت سر میں گولی لگنے سے ہوئی۔

حکومت کے مخالفین نے کہا ہے کہ احتجاجي مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

سرکاری حکام  نے کہا ہے کہ وہ صدر نکولس مادورو کے خلاف اپریل سے شروع ہونے والے مظاہروں پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔

مظاہروں میں اب تک 717 افراد زخمی ہو چکے ہیں جب کہ 152 لوگوں کو پکڑ کر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

دارالحکومت سے دو گھنٹوں کی مسافت پر واقع ایک صنعتی مرکز ویلنسیا میں اس ہفتے پرتشدد مظاہروں کے بعد بڑے پیمانے پر لوٹ مار کی گئی۔

حکومت مخالفین کا کہنا ہے کہ صدر آمر  بن چکے ہیں اور انہوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔

جبکہ صدر کا کہنا ہے کہ وہ امریکی حمایت کے ساتھ تشدد پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں، اور ایک نیا آئین لانے کے لیے آئین ساز اسمبلی قائم کرنا چاہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں