شمالی کوریا کا تازہ میزائل تجربہ ناکام

شمالی کوریا کا ناکام میزائل تجربہ چین کی توہین کے مترادف ہے، امریکی صدر

722722
شمالی کوریا کا تازہ میزائل تجربہ ناکام

شمالی کوریا نے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود ایک اور بالسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، تا ہم  امریکہ  نے یہ  دعویٰ  کیا ہے کہ  یہ ایک  ناکام تجربہ تھا۔

خیال رہے کہ یہ رواں ماہ شمالی کوریا کی جانب سے تیسرا میزائل تجربہ ہے جو ناکام ہوگیا، تاہم شمالی کوریا نے اس تجربے کے ذریع امریکی افواج کو  چیلنج کیا ہے   جو کہ اس وقت بحر الکاہل میں مشقوں میں مصروف ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر بالسٹک  میزائل کے تجربات  پر پابندی عائد کر رکھی ہے کیونکہ اقوام متحدہ کو خطرہ ہے کہ شمالی کوریا ان میزائلوں کی مدد سے امریکہ  پر ایٹمی حملے کا مرتکب ہو  سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میزائل تجربے پر رد عمل کا اظہار کرتے  ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا ناکام میزائل تجربہ چین کی توہین کے مترادف ہے، پیانگ یانگ قیادت نے چینی صدر کی خواہش کا بھی احترام نہیں کیا۔ ان کا کہنا  تھا کہ امریکا خطےمیں مزید جنگی طیارے اور بحری بیڑے بھیج سکتا ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں