مہاجر کیمپ نظر بندی کیمپوں سے مشابہہ ہیں: فرانچیسکوس، پوپ اپنے الفاظ پر نظر ثانی کریں: حارث

مہاجرین کے قبول مراکز میں انسانوں کا ہجوم اوپر تلے آئے ہوئے انسانی ڈھیر کی طرح ہے ۔ یہ مراکز حقیقی معنوں میں نظر بندی کے کیمپوں جیسے ہیں۔ پوپ فرانچیسکوس

719097
مہاجر کیمپ نظر بندی کیمپوں سے مشابہہ ہیں: فرانچیسکوس، پوپ اپنے الفاظ پر نظر ثانی کریں: حارث

امریکہ کے بعض یہودی گروپوں نے، پوپ فرانچیسکوس  کے یورپ کے مہاجر کیمپوں کی شرائط عسکری نظر بندی  کیمپوں سے مشابہہ قرار دینے کے خلاف، ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پوپ فرانچیسکوس نے روم میں ہفتے کے روز  ایک عبادت میں شرکت کی اور گذشتہ سال یونان کے جزیرے میدیلی کا دورے کرنے اور وہاں مشاہدہ کئے گئے حالات کی یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا  تھا کہ مہاجرین کے قبول مراکز میں انسانوں کا ہجوم اوپر تلے آئے ہوئے انسانی ڈھیر کی طرح ہے ۔ یہ مراکز حقیقی معنوں میں نظر بندی کے کیمپوں جیسے ہیں۔

پوپ نے کہا کہ آج بین الاقوامی معاہدے انسانی حقوق پر سبقت لے گئے ہیں۔ یونان کے جزائر سجیلیا، لامپے ڈوسا اور میدیلی  نے مہاجرین کے معاملے میں جس کھلے دل کا مظاہرہ کیا ہے یورپ کے شمالی ممالک کو بھی اسی روّیے کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

پوپ کے ان الفاظ کے بعد نیو یارک کی امریکی یہودی کمیٹی AJC کے سربراہ ڈیوڈ حارث نے جاری کردہ بیان میں  نظری بندی کے کیمپوں  سے مشابہت پر ردعمل کا مظاہرہ کیا اور پوپ سے ان رنجیدہ کرنے والے الفاظ پر نظر ثانی کرنے کی اپیل کی ہے۔

حارث نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کے بعض مہاجر کیمپوں میں زندگی کی شرائط مشکل ہو سکتی ہیں اور ان کیمپوں  کو مزید بین الاقوامی توجہ کی ضرورت ہو سکتی ہے لیکن یہ کیمپ کسی صورت بھی نظر بندی کیمپ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ نظر بندی کیمپوں کی اصطلاح کو عام طور پر نازی جرمنی میں یہودیوں کو قید میں رکھے گئے اور متعدد یہودیوں کی موت کا سبب بننے والے کیمپوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں