شمالی کوریا ہمیں جنگ پر مجبور کرنے سے پرہیز کرے: نکی ہیلے

ہم چاہتے ہیں کہ شمالی کوریا یہ بات جان لے کہ ہم جنگ شروع نہیں کرنا چاہتے لہٰذا ہمیں جنگ پر مجبور نہ کرے: نکی ہیلے

716758
شمالی کوریا ہمیں جنگ پر مجبور کرنے سے پرہیز کرے: نکی ہیلے

امریکہ کی اقوام متحدہ کے لئے مستقل نمائندہ نکی ہیلے نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی وجہ سے بڑھتی ہوئی کشیدگی  کا سدباب بھی خود شمالی کوریا  پر ہی منحصر ہے۔

اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں نکی ہیلے نے کہا کہ ہم نے شمالی کوریا کو واضح ترین شکل میں متنبہ کیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ شمالی کوریا یہ بات جان لے کہ ہم جنگ شروع نہیں کرنا چاہتے لہٰذا ہمیں جنگ پر مجبور نہ کرے۔

نِکی ہیلے نے کہا کہ یہ چیز اب ان کے ہاتھ میں ہے اور انہیں  چاہیے کہ اس پہلو پر تحریک دینے سے پرہیز کریں۔

تاہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے کہا ہے کہ ہم ان تمام کوششوں کے ساتھ تعاون کریں گے کہ جو  شمالی کوریا کو صرف علاقے کو ہی نہیں  بلکہ پوری دنیا کو خطرے    میں ڈال سکنے والی طاقت کا مالک بننے سے دور رکھیں۔

گٹرس نے کہا ہےکہ شمالی کوریا کے فوجی اکٹھا کرکےاور میزائلوں اور جوہری پروگرام کے ساتھ ایک بین الاقوامی خطرہ تشکیل دینے کا سدباب کیا جانا چاہیے۔

دوسری طرف سفارتی ذرائع کے مطابق روس نے امریکہ کی طرف سے اقوام متحدہ کے لئے تیار کردہ اور چین کی حمایت کے حامل بیان پر اعتراض کیا ہے۔

بیان مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل شمالی کوریا کے حالیہ جوہری تجربے کی مذمت کرے اور جوہری تجربات کو بند کرنے کا مطالبہ کرے۔



متعللقہ خبریں