غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی ایک اور کوشش المیہ میں بدل گئی

بچوں اور خواتین کے بھی شامل ہونے والے   97 افراد کو   بحیرہ  روم    کی لہروں نے نگل لیا

712511
غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی ایک اور کوشش المیہ میں بدل گئی

بحیرہ روم  میں یورپ  جانے کی کوش میں ہونے والے   تارکین  وطن  کی   ربٹر  کی بوٹ کے  لیبیا کے کھلے سمندر میں غرقاب ہونے سے  97 افراد  ہلاک ہو گئے۔

لیبیا ئی ساحلی   حفاظتی ٹیموں نے  طرابلس   شہر سے  دس کلو میٹر کے فاصلے پر   کھلے    سمندر میں   ایک بوٹ  کے   غرق ہونے کا     تعین کیا۔

افریقی  نژاد 120 مہاجرین کے سوار ہونے والی بوٹ  سے   23 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ، جبکہ  بچوں اور خواتین کے بھی شامل ہونے والے   97 افراد کو   بحیرہ  روم    کی لہروں نے نگل لیا۔

خیال رہے  کہ   سیاسی   انتشار پائے جانے والے  لیبیا   سے   گزشتہ تین برسوں میں  ڈیڑھ لاکھ سے زائد  مہاجرین اٹلی پہنچنے  میں کامیاب رہے ہیں، جبکہ   محض  گزشتہ    برس   ساڑھے  4 ہزار لیبیا کے کھلے  سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو ئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں