سربیا: الیگزینڈر ووجچ نے کامیابی کا اعلان کر دیا

عوام نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے مجھےا س پر فخر ہے۔ الیگزینڈر ووجچ

704328
سربیا: الیگزینڈر ووجچ نے کامیابی کا اعلان کر دیا

سربیا میں صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق وزیر اعظم الیگزینڈر ووجچ نے کامیابی کا اعلان کر دیا ہے۔

ووٹوں کی گنتی تاحال مکمل نہیں ہوئی اور غیر سرکاری نتائج کی رُو سے الیگزینڈر ووجچ 55 فیصد ووٹوں کے ساتھ انتخابات کے پہلے راونڈ میں فاتح  ثابت ہو گئے ہیں۔

سرکاری نتائج کا انتظار کئے بغیر ووجچ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عوام نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے مجھےا س پر فخر ہے۔

ان  نتائج کے ساتھ سرب عوام نے ایک طرف روس اور چین کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے  اور دوسری طرف یورپی یونین  کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں