امریکہ: نائٹ کلب میں فائرنگ ایک شخص ہلاک 14 زخمی

ریاست اوہیو میں واقع  شہر سنسناٹی  کے ایک نائٹ کلب میں کی جانے والی  فائرنگ کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے

699315
امریکہ: نائٹ کلب میں فائرنگ ایک شخص ہلاک 14 زخمی

امریکہ کی ریاست اوہیو میں واقع  شہر سنسناٹی  کے ایک نائٹ کلب میں کی جانے والی  فائرنگ کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق ایک شخص ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 2 بجے کے قریب کامیو  نامی نائٹ کلب میں پیش آیا۔

سنسناٹی  پولیس کے مطابق  جس وقت واقعہ پیش آیا اس وقت کلب میں سینکڑوں افراد موجود تھے۔

حملے میں زخمی ہونے والوں کی حالت نازک ہے۔

عینی شاہدوں کے مطابق بھی ایک شخص نے کلب میں موجود افراد پر فائر کھول دیا۔

کثیر تعداد میں ایمبولینسوں کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں