ناروے خوش ترین ملک:پاکستان 80ویں نمبر پر، رپورٹ

خوش و خرم پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ  ہوا ہے ۔ پاکستان92 ویں نمبر سے 80ویں نمبر پر آگیا ہے ۔

695682
ناروے خوش ترین ملک:پاکستان 80ویں نمبر پر، رپورٹ

خوش و خرم پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ  ہوا ہے ۔ پاکستان92سے 80ویں نمبر پر آگیا ہے ۔

بین الاقوامی ماہرین کی مرتب کردہ ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے خوش ترین ملکوں میں ناروے سرفہرست ہے جبکہ امریکی زیادہ افسردہ ہوتے جا رہے ہیں۔فہرست میں امریکہ کا 14واں، پاکستان کا 80واں ،چین کا 79واں ، بھارت کا 122واں اور افغانستان 141 ویں  نمبر پر ہے جبکہ وسطی افریقہ کے ممالک سب سے زیادہ نا خوش ہیں۔ خوشی کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے ادارے کی جانب سے جاری کردہ ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کے مطابق اگرچہ ناروے کو معدنی تیل کی کم قیمتوں کے بحران کا سامنا ہے تاہم اس ملک کے باشندے سب سے زیادہ خوش زندگی گزار رہے ہیں۔ ناروے نے امسال رپورٹ میں ڈنمارک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے  جسے گزشتہ تین سال سے مسلسل خوش ترین   ملک کا درجہ دیا جا رہا تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکہ میں گزشتہ ایک عشرے کے دوران لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے تاہم وہاں خوشی کا رجحان مسلسل کم ہو رہا ہے ۔ امریکہ 14واں خوش ترین ملک ہے ۔رپورٹ کے مطابق ناروے ، ڈنمارک، آئس لینڈ، سوئٹزر لینڈ اور فن لینڈ بالترتیب دنیا کے پانچ سب سے خوش و خرم ممالک ہیں جبکہ مرکزی افریقہ میں سب صحارا خطے کے ممالک دنیا کے سب سے زیادہ ناخوش ممالک ہیں۔ پاکستان اس سے قبل 92ویں نمبر پر تھا جس میں کئی درجے بہتری آئی ہے ۔155 ممالک کی فہرست میں جنگ زدہ ملک شام 152 ویں نمبر پر ہے جبکہ یمن اور سوڈان، جہاں قحط جیسی صورت حال کا سامنا ہے ، بالترتیب 146 اور 147 ویں مقام پر ہیں۔



متعللقہ خبریں