جنوبی سوڈان میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ،14 افراد زخمی

جنوبی سوڈان میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوئے جب کہ متعدد کے ہلاک ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

695624
جنوبی سوڈان میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ،14 افراد زخمی

جنوبی سوڈان میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوئے جب کہ متعدد کے ہلاک ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

جنوبی سوڈان کے شمال مغربی شہر میں مسافر طیارہ لینڈ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا جس کے باعث طیارے میں آگ لگ گئی جب کہ طیارے میں 40  مسافر اور 5 عملے کے لوگ سوار تھے تاہم حادثے کے نتیجے اب تک کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔ فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا اور دیگر کے زندہ یا مردہ ہونے سے متعلق کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق موسم خراب ہونے کے باعث طیارہ لینڈ کرتے ہوئے پائلٹ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا جس کے سبب حادثہ پیش آیا۔ جنوبی سوڈان کے وزیراطلاعات نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال حادثے کے 14 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

متعللقہ خبریں