صدر ٹرمپ کا امریکی داخلے پر مبنی قانون غیر منطقی ہے:عدالت ہوائی

امریکی ریاست ہوائی کے فیڈرل جج ڈیرک واٹسن نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھ مسلم ملکوں کے شہریوں اور مہاجرین کے امریکہ  میں داخلے پر پابندی کے دوسرے ترمیم شدہ  قانون پر عمل درآمد کو روک دیا ہے

692796
صدر ٹرمپ کا امریکی داخلے پر مبنی قانون غیر منطقی ہے:عدالت ہوائی

امریکی ریاست ہوائی کے فیڈرل جج نے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھ مسلم ملکوں کے شہریوں اور مہاجرین کے امریکہ  میں داخلے پر پابندی کے دوسرے ترمیم شدہ  قانون پر عمل درآمد کو روک دیا ہے۔

فیڈرل جج ڈیرک واٹسن نے امریکی حکومت کے ملکی سلامتی کے دعوے کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے اِس فرمان کو غیر منطقی قرار دیا۔

صدارتی قانون پر عمل درآمد روکنے کے ابتدائی فیصلے میں جج نے کہا کہ اس پر عمل کرنے سے ریاست ہوائی کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ منصب صدارت سنبھالنے کے بعد ٹرمپ کے ایسے ہی  ایک دیگر قانون کو امریکی وفاقی عدالتوں نے  مسترد کر دیا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں