ایتھیوپیا:کچرا گرنے سے درجنوں ہلاک و زخمی

ایتھوپیا کے دارلحکومت عدیس ابابا  میں کچرے کے ڈھیر تلے دب کر46 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے

689968
ایتھیوپیا:کچرا گرنے سے درجنوں ہلاک و زخمی

ایتھوپیا کے دارلحکومت عدیس ابابا  میں کچرے کے ڈھیر تلے دب کر46 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

خبر  کے مطابق، عدیس ابابا کے نواحی علاقے میں ترقیاتی کام کے دوران کچرے کا بہت بڑا حصہ  آگرا جس کے نیچے دب کر46افراد ہلاک  درجنوں شدید زخمی ہوئے۔

  واضح رہے کہ  کچرے  کے اس ڈھیر میں لکڑیاں اور دیگر اشیاء شامل تھیں جنہیں  بلڈوزر کی مدد سے ہموار کرنے کی کوشش کی گئی جس کے نتیجے میں  کچرے کا ایک بڑا حصہ آبادی پر گر گیا۔

 ایک متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اس بستی میں 50 سے زائد گھر آباد ہیں اور یہ کچرے کے ڈھیر کے ارد گرد تعمیر کیے گئے تھے،ہر گھر میں تقریبا 7 سے زائد افراد موجود ہیں جبکہ  بستی کے تمام گھ اس وقت ر کچرے کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں‘۔

 اس واقعے کے بعد حکومت نے دارلحکومت میں ہنگامی حالت  نافذ کردی ہے  اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہیں،ان امدادی  کاموں میں مقامی انتظامیہ کےعلاوہ فلاحی ادارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں