اقوام متحدہ۔ دنیا کوعظیم ترین بحران کا سامنا ہے

20 ملین سے زائد  انسانوں کو کسی فلاکت   سے  بچانے کے     لیے  ماہ جولائی تک  4٫4 ارب ڈالر کی ضرورت  ہے

689383
اقوام متحدہ۔ دنیا کوعظیم ترین بحران کا سامنا ہے

اقوام متحدہ نے  اطلاع دی ہے کہ  دنیاکو  گزشتہ  72 برسوں کے   عظیم ترین انسانی بحران   کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ  کے انسانی امور کے ذمہ دار   ڈپٹی سیکرٹری  جنرل  اور ہنگامی صورتحال  کے    رابطہ افسر  اسٹیفن او برائن  نے اعلان کیا ہے کہ نائیجریا، صومالیہ ، جنوبی سوڈان اور یمن میں  خشک سالی اور  فاقہ کشی   سے دو چار 20 ملین سے زائد  انسانوں کو کسی فلاکت   سے  بچانے کے     لیے  ماہ جولائی تک  4٫4 ارب ڈالر کی ضرورت  ہے۔

اقوام متحدہ کے سن 1945 میں قیام کے بعد سے پہلی بار  اس قدر سنجیدہ سطح پر   بحران    کا سامنا   ہونے   پر زور دینے والے او برائن کا  کہنا تھا کہ "ہم ایک  نازک موڑ پر کھڑے ہیں، اگر عالمی سطح پر   باہمی رابطے سے   کوششیں  صرف نہ کی گئیں  تو لوگ  فاقہ کشی سے  ہلاک ہوجاتے جائینگے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے  امدادی فنڈ برائے اطفال   یونیسف نے گزشتہ ماہ  اعلان کیا تھا کہ  سوڈان، نائیجیریا، صومالیہ اور یمن  کے بعض علاقوں میں تقریباً  14 لاکھ بچوں کے   خوراک کی کمیابی، خانہ جنگوں اور قحط کے باعث   موت کے منہ   میں جانے کے خطرے سے دو چار ہیں۔



متعللقہ خبریں