داعش مخالف جنگ کے حوالے سے اتحادی قوتوں کا اجلاس

امریکی  وزیر خارجہ   ریکس  ٹیلر سن کی میزبانی  میں   منعقد ہونے والے اجلاس  میں  ترکی  کی  نمائندگی  میولود  چاوش اولو   کریں گے

688721
داعش مخالف جنگ کے حوالے سے اتحادی قوتوں کا اجلاس

متحدہ  امریکہ  دہشت  گرد تنظیم داعش   مخالف   جنگ   کے حوالے سے ایک اجلاس  کی میزبانی   کرنے  کی تیاری میں  ہے۔

دہشت گرد تنظیم  داعش  کے خلاف   بین  الاقوامی   اتحاد ی  قوتوں  کی شراکت سے منعقد ہونے والا اجلاس  22 تا 23  مارچ     68  ملکوں کے نمائندوں  کی شراکت   سے  سر انجام  پائے  گا۔

امریکی  وزیر خارجہ   ریکس  ٹیلر سن کی میزبانی  میں   منعقد ہونے والے اجلاس  میں  ترکی  کی  نمائندگی  میولود  چاوش اولو   کریں گے۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں فوجی، اقتصادی معاملات سمیت     قبضے سے نجات  دلائے جانے والے علاقوں کے  کنٹرول  کی طرح کے معاملات  زیر غور آئیں گے۔ کولیشن   باقاعدگی کے ساتھ  چھوٹے گروہوں  کی شکل میں  داعش کے خلاف  جدوجہد کو  بڑھانے کے لیے    رابطے  میں ہے۔ وزراء خارجہ کی آخری کانفرس  جولائی 2016 میں  واشنگٹن میں   منعقد ہوئی تھی۔

وزارت  خارجہ کے  عبوری ترجمان مارک ٹونر نے یومیہ پریس کانفرس  میں  اس موضوع کے حوالے سے  سوالات کا جواب دیا۔

روس   کے اس اجلاس میں شریک ہونے یا نہ ہونے    کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ  روس اس اتحاد کا حصہ نہیں ہے، لہذا وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوگا۔

 

 



متعللقہ خبریں