ہوائی ریاست نئے حکم نامے کے خلاف عدالتی کاوائی کی تیاری میں

ہم  نئے  صدارتی حکم  نامے     کے ذریعے  اس سے قبل کے مقابلے  میں کم سے کم افراد  کے متاثر ہونے       سے مطمئن  ہونا چاہتے ہیں، وکلاء

687112
ہوائی ریاست  نئے حکم نامے کے خلاف عدالتی کاوائی کی تیاری میں

امریکی ریاست ہوائی    صدر  ڈونلڈ ٹرمپ   کی  6 ملکوں کے شہریوں پر  ویزے کی حد بندی   لانے والے حکم نامے کو    عدالت میں لیجا رہی ہے۔

ہوائی کے وکلا ء نے اعلان کیا ہے کہ وہ    مسلمانوں کی اکثریت کے حامل  6 ملکوں کے شہریوں پر  ویزے کی حد بندی   لانے والے عمل درآمد  کو کالعدم  قرار دیے جانے کے زیر مقصد   وفاقی عدالت    سے رجوع کرنے    کی تیاریوں میں ہیں۔

سی این این  چینل     پر  ریاستی وکلاء    میں سے نیل   کاتیال کا کہنا  ہےکہ"   ہم  نئے  صدارتی حکم  نامے     کے ذریعے  اس سے قبل کے مقابلے  میں کم سے کم افراد  کے متاثر ہونے       سے مطمئن  ہونا چاہتے ہیں۔ تا ہم  سابقہ حکم نامے کی طرح   نئے  حکم نامے میں  بھی آئینی   مسائل    موجود ہیں۔"

خیال رہے کہ  ٹرمپ کی جانب سے  گزشتہ ہفتے   دستخط کردہ   قرار داد     کے حوالے سے وائٹ ہاوس نے ایک تحریری  اعلان  جاری کرتے ہوئے  واضح کیا تھا کہ    حد بندی لائے جانے والے ممالک میں ایران، شام، صومالیہ، سوڈان، یمن اور لیبیا شامل ہیں  جبکہ عراق کو اس فہرست سے خارج کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں امریکہ  چار ماہ کی مدت کے لیے کسی بھی ملک سے  مہاجرین  کو قبول  نہیں کرے گا۔

نئے حکم نامے پر    عمل درآمد  16 مارچ سے    شروع ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں