داعش کے خلاف پہلا خاکہ بل وائٹ ہاؤس میں پیش

متحدہ امریکہ کی وزارت دفاع  پینٹاگون  نے داعش کے خلاف پہلے خاکہ بل کو وائٹ ہاؤس میں پیش کر دیا ہے ۔

681329
داعش کے خلاف پہلا خاکہ بل  وائٹ ہاؤس میں پیش

 متحدہ امریکہ کی وزارت دفاع  پینٹاگون  نے داعش کے خلاف پہلے خاکہ بل کو وائٹ ہاؤس میں پیش کر دیا ہے ۔

پینٹاگون کے ترجمان کرنل جیف ڈیویس نے کہا ہے کہ  یہ صرف ایک فوجی منصوبہ نہیں ہے۔ ہم صرف عراق اور شام  میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں داعش کے خلاف جدوجہد کرنے کا ہدف رکھتے ہیں ۔ خاکہ بل سے  داعش کو شکست دینے کی اہمیت کی وضاحت ہوتی ہے ۔ یہ دہشت گردوں کو جلد از جلد  ہزیمت کا شکار کرنے والا منصوبہ ہے ۔اس منصوبے میں ڈپلومیٹک ،مالیاتی  ،انٹیلیجنس ،سائبر، عمومی ڈپلومیسی   اور قومی قوت کو بڑھانے والے تمام عناصر شامل ہیں ۔ اس منصوبے کے اہم ترین حصے کا تعلق ترکی ،روس اور داعش کیخلاف بر سر پیکار علاقائی ممالک کیساتھ سفارتی تعلقات کو بڑھانے سے ہے ۔

جیف ڈیویس نے کہا کہ ٹرمپ حکومت  کی  خارجہ پالیسی  کا اولین ہدف  دہشت گرد گروپوں کو شکست  دیناہے ۔



متعللقہ خبریں