شام میں محفوظ علاقے کا قیام قابل غور ہے: امریکہ

وائٹ ہاوس کے  ترجمان شان اسپائسر نے  اپنی یومیہ پریس بریفنگ کے  دوران  اس بات کا اظہار کیا  اور کہا کہ  شام کے شہر الباب  کو  داعش سے آزاد کروا لیا گیا ہے اور اب ہم ایک حفاظتی علاقے کے قیام کے بارے میں غور کر رہے ہیں

679049
شام میں محفوظ علاقے کا قیام قابل غور ہے: امریکہ

امریکہ شام  میں ایک بفر زون   کے قیام  کی تجویز پر غور کر رہا ہے۔

 یاد رہے کہ یہ تجویز  صدر رجب طیب ایردوان نے پیش کی تھی ۔

وائٹ ہاوس کے  ترجمان شان اسپائسر   نے  اپنی یومیہ پریس بریفنگ کے  دوران  اس بات کا اظہار کیا  اور کہا کہ  شام کے شہر الباب  کو  داعش سے آزاد کروا لیا گیا ہے  اور اب ہم   ایک حفاظتی علاقے کے قیام کے بارے میں  غور کر رہے ہیں ۔ صدر ٹرمپ  اس  بارے میں عالمی رہنماوں سے  مشاورت  کرتےہوئے اس کے تمام پہلووں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

 ترجمان نے  مزید کہا کہ  شام میں ایک محفوظ علاقے کا قیام داعش کے خلاف جنگ کے ساتھ ساتھ  انسانی امداد  کی  ترسیل کےلیے  ضروری ہوگا۔



متعللقہ خبریں