امریکہ: قومی سلامتی کے مشیر کے لئے نیا نام ہربرٹ رائیمنڈ میک ماسٹر

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 13 فروری کو مستعفی ہونے والے قومی سکیورٹی  کے مشیر مائیکل فلائن کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ہربرٹ رائیمنڈ  میک ماسٹر کو منتخب کرنے کا اعلان کر دیا

676806
امریکہ: قومی سلامتی کے مشیر کے لئے نیا نام ہربرٹ رائیمنڈ میک ماسٹر

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 13 فروری کو مستعفی ہونے والے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلائن کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ہربرٹ رائیمنڈ  میک ماسٹر کو منتخب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹرمپ نے ہفتہ وار تعطیل گزارنے کے لئے فلوریڈا کا دورہ کیا اور وہاں مذاکرات کے آخر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں قومی سلامتی کے مشیر کی تعیناتی کا اعلان کیا۔

ٹرمپ نے میک ماسٹر کے لئے "بہترین صلاحیت کے حامل اور تجربہ کار شخصیت" کے توصیفی الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دو دنوں میں انہوں نے نئے امیدوار کے بارے میں بہت سی چیزوں کا مطالعہ اور مشاہدہ کیا ہے۔

قومی سلامتی کے سابق  مشیر فلائن  سے خالی ہونے والے عہدے پر کچھ عرصے تک ریٹائرڈ کیتھ کیلاگ  عبوری طور پر فائز رہے اور اب انہیں ٹرمپ کی طرف سے قومی سکیورٹی کونسل  کے پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

دوسری طرف دارالحکومت واشنگٹن سمیت متعدد شہروں میں ٹرمپ مخالف مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

واشنگٹن میں جمع ہونے والے  ہزار کے قریب مظاہرین روایتی "سربراہ ڈے" کے موقع پر ملک کے نئے سربراہ ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ ملک میں ہر سال  فروری کے تیسرے سوموار کو " سربراہ  ڈے " کے طور پر منایا جاتا ہے۔ رواں سال  میں یہ دن ٹرمپ کے عہدہ صدارت پر فائز ہونے کے دوسرے مہینے میں منایا جا رہا ہے۔

سربراہ ڈے کے موقع پر نیویارک، شکاگو اور لاس اینجلس جیسے شہروں میں مظاہرین نے "یہ دن میرا  سربراہ ڈے  نہیں  ہے" کے نعرے لگائے۔



متعللقہ خبریں