7 مسلم ممالک پر پابندی کےصدارتی فیصلے پر عمل درآمد جلد ہوگا: کیلی

امریکہ  کی قومی سلامتی  کے  وزیر جان کیلی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ جلد ہی 7مسلم ممالک کے تارکین وطن سے متعلق جاری کردہ صدراتی حکم نامے کو  ایک موثر شکل میں جاری کریں گے

675681
7 مسلم ممالک پر پابندی کےصدارتی فیصلے پر عمل درآمد جلد ہوگا: کیلی

امریکہ  کی قومی سلامتی  کے  وزیر جان کیلی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ جلد ہی 7مسلم ممالک کے تارکین وطن سے متعلق جاری کردہ صدراتی حکم نامے کو  ایک موثر شکل میں جاری کریں گے۔

تاہم، انہوں نے کہا کہ اس پر بہتر انداز میں عمل درآمد کیا جائے گا اور یہ اس بدنظمی کا سبب نہیں بنے گا جو قبل ازیں غیرملکیوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے بعد دیکھی گئی تھی ۔

جرمنی کے شہر میونخ میں سالانہ  نیٹو کانفرنس کے موقع پر انسداد دہشت گردی سے متعلق ہونے والے ایک مباحثے میں گفتگو کرتے ہوئے کیلی نے کہا کہ سفری پابندی سے متعلق نیا حکم نامہ گرین کارڈ کے حامل غیر ملکیوں کو امریکہ میں دوبارہ داخل ہونے سے نہیں روکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب یہ حکم نامہ موثر ہو گا تو اس وقت امریکہ میں داخل ہونے کے لیے محو سفر افراد پر بھی یہ اثر انداز نہیں ہوگا۔

امریکی ذرائع  میں اس بات کا عندیہ دیا گیا ہے کہ  ہجرت  سے متعلق نیا حکم بہت جلد بھی ہوا تو  کل  سامنے آ سکتا ہے جبکہ صدر ٹرمپ بھی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ یہ آئندہ ہفتے کے دوران جاری کیا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں