ٹرمپ نے مشیر سلامتی کو عہدے سے ہٹا دیا:وائٹ ہاوس کی تصدیق

ئٹ ہاؤس نے گزشتہ روز بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے سابق مشیر مائیکل فلن سے مستعفی ہونے کے لیے کہا تھا چونکہ اُن کی جانب سے روس کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے وضاحت کے معاملے پراعتماد کی سطح بگڑ چکی تھی

672554
ٹرمپ نے مشیر سلامتی کو عہدے سے ہٹا دیا:وائٹ ہاوس کی تصدیق

وائٹ ہاؤس نے گزشتہ روز بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے سابق مشیر مائیکل فلن سے مستعفی ہونے کے لیے کہا تھا چونکہ اُن کی جانب سے روس کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے وضاحت کے معاملے پراعتماد کی سطح بگڑ چکی تھی۔

وائٹ ہاؤس ترجمان شان اسپائسر نے کہا ہے کہ صدر اس نتیجے پر پہنچ چکے تھے کہ قومی سلامتی کے مشیر پر اُن کا اعتماد باقی نہیں رہا۔

ریٹائرڈ جنرل فلن  کو گزشتہ پیر کی رات عہدے سے ہٹا دیا گیا جس سے محض تین ہفتے قبل اُنھوں نے ٹرمپ کے حکمتِ عملی کے اعلیٰ مشیر کے طور پر عہدہ سنبھالا تھا۔

واضح رہے کہ  امریکی حکومت میں کسی اعلیٰ اہل کار کی اتنی کم مدت میں علیحدگی ریکارڈ پر نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں