انڈونیشیا میں مٹی کا تودہ گرنے سے سات افراد ہلاک چار زخمی

انڈونیشیا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق شدید بارشوں کے باعث بالی میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے بنگلی علاقے کے تین دیہات مٹی تلے دب کر رہ گئے ہیں

669782
انڈونیشیا میں مٹی کا تودہ گرنے سے  سات افراد ہلاک  چار زخمی

انڈونیشیا  کے جزیرے  بالی  میں مٹی کا تودہ گرنے   سات افراد ہلاک  اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔

بیان کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ سے کئی مکانات بھی منہدم ہوئے ہیں۔

 انڈونیشیا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے مطابق شدید بارشوں کے باعث بالی میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے بنگلی علاقے کے تین دیہات مٹی تلے دب کر رہ گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کا تعلق دو خاندانوں سے ہے۔ ان ہلاک شدگان میں دو بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں ایک اور سات سال بتائی گئی ہیں۔ ادارے نے علاقے کے مکینوں کو ہدایت کی ہے کہ اگلے دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے لہذا وہ حفاظتی بندوبست کر لیں تاکہ اُن کی جان اور مال محفوظ رہے۔_



متعللقہ خبریں