اسلامی دہشت گردوں کو امریکہ سےہرقیمت پردور رکھا جائے گا:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے شہر Tempaمیں فضائی افواج  کے اڈے پر سنیٹرل  کمانڈ  Centcom کے دورے کے دوران اپنےخطاب میں افواج کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا

666720
اسلامی دہشت گردوں کو امریکہ سےہرقیمت پردور رکھا جائے گا:ٹرمپ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے شہر Tempaمیں فضائی افواج  کے اڈے پر سنیٹرل  کمانڈ  Centcom کے دورے کے دوران اپنےخطاب میں افواج کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ حکومت  100 فی صد آپ کے ساتھ ہے۔ ہم اُن کو تحفظ فراہم کریں گے جو ہمارا تحفظ کرتے ہیں  لہذا یہ  یاد رہے کہ انتظامیہ  آپ کو کبھی مایوس نہیں کرے گی ۔

دوپہر کے کھانے کے بعد ٹرمپ نے نیٹو کی ٹھوس حمایت کا اظہار کیا  مگر کہا کہ امریکہ صرف اتنا چاہتا ہےکہ نیٹو کے تمام ارکان اپنی مالی اعانت مکمل طور پر اور مناسب طریقے سے ادا کریں۔

اُنھوں نے داعش کے خلاف بھی بات کی جن کے لیے اُن کا کہنا تھا کہ وہ دنیا بھر میں نسل کشی کی مہم پر عمل پیرا ہیں۔

 انتظامی احکامات کا واضح حوالہ نہ دیتے ہوئےٹرمپ نے کہا کہ وہ انتہاپسند اسلامی دہشت گردوں  کو ملک سے باہر رکھنے کے لیے اقدام کر چکے ہیں  جسے جاری رکھا جائے گا۔

 واضح رہے کہ سینٹکام وہ ادارہ ہے جو  مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ علاقائی امن و استحکام کے لیے فوجی  کاروائیوں سے متعلق ہدایات دیتا ہے۔



متعللقہ خبریں