امریکہ کی وزارت انصاف نے سپریم کورٹ  میں اپیل درج کروا دی

وزارت انصاف نے وفاقی عدالت کے جج جمیز رابرٹ کے فیصلے کو منسوخ کروانے کے لئے سپریم کورٹ  میں درخواست درج کروا دی ہے

665529
امریکہ کی وزارت انصاف نے سپریم کورٹ  میں اپیل درج کروا دی

امریکہ کی وزارت انصاف نے واشنگٹن کے شہر سیٹل  کی وفاقی عدالت کے جج جمیز رابرٹ کے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے 7 مسلمان ممالک کے لئے ویزے کی پابندی  سے متعلق  فیصلے  کو التوا میں ڈالنے  کے فیصلے کے خلاف اپیل درج کروا دی ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کی خبر کے مطابق وزارت انصاف نے جج کے فیصلے کو منسوخ کروانے کے لئے سپریم کورٹ  میں درخواست درج کروائی ہے۔

جج رابرٹ کی طرف سے جمعہ کے روز سنائے جانے والے فیصلے پر انتظامیہ کی طرف سے ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔

وائٹ ہاوس کی طرف سے ایک تحریری بیان کے ساتھ اس فیصلے پر تنقید کی گئی جبکہ صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں جج کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیا تھا۔

وزارت انصاف کی طرف سے صفائی کی اپیل کی تیاری کے دوران داخلی سکیورٹی  کی وزارت ا ور وزارت خارجہ نے جج کے فیصلے کا اطلاق کیا۔

داخلی سکیورٹی کی وزارت کی ترجمان  گلیان کرسٹنسان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس فیصلے سے متعلق تمام اقدامات کو التوا میں ڈال دیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ فیصلے سے متعلقہ اقدامات میں ، مذکورہ فیصلے سے متاثرہ ممالک کے مسافروں سے فضائی کمپنیوں کو آگاہ کرنا بھی شامل ہے۔

نام کو پوشیدہ رکھتے ہوئے وزارت خارجہ کی  ایک اور  شخصیت نے کہا ہے کہ "ویزوں کو واپس لینے سے متعلق احکامات  کو ہم نے واپس لے لیا ہے ۔ ویزے منسوخ نہیں ہوئے اور جن افراد کے پاس توثیق شدہ ویزے موجود ہیں وہ ملک میں داخل ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 27 جنوری کو جاری کردہ  فیصلے کے ساتھ سوڈان ، عراق، شام، ایران، لیبیا، یمن اور صومالیہ  کے شہریوں کے ویزوں کو منسوخ کرنے اور ان ممالک کے شہریوں کے امریکہ میں داخلے کو ممنوع قرار دینے کا حکم دیا تھا۔



متعللقہ خبریں