امریکی جج نے ٹرمپ کے ویزے کی پابندی کےحکم نامے کو معطل کر دیا

گزشتہ روز ریاست  واشنگٹن نے  صدر ٹرمپ کی قرار داد کی منسوخی  کے مطالبے کے ساتھ مقدمہ دائر کیا تھا

665172
امریکی جج نے ٹرمپ کے ویزے کی پابندی کےحکم نامے کو معطل کر دیا

امریکی  شہر  سیٹل  کے ایک وفاقی جج نے  صدر ڈونلڈ  ٹرمپ    کی جانب سے سات مسلمان ملکوں  کے شہریوں پر  ویزے کی پابندی کے فیصلے  پر عمل درآمد کو   عبوری طور پر    روک  دیا ہے۔

وفاقی جج جیمز  روبرٹ  کی جانب سے 27 جنوری بروز جمعہ   ٹرمپ کی جانب سے  دستخط کردہ قرار داد کے  دائرہ عمل میں   ویزے کی پابندی کو    منہ زبانی کالعدم قرار دیا ہے ،  جبکہ  اس فیصلے کو تحریری طور پر عنقریب   جاری کر دیا   جائیگا۔

سابق صدر جیورج ڈبلیو  بش    کے دور میں  تعینات  کیے جانے والے  وفاقی  جج  روبرٹ کے تحریری  فیصلے کو  وزارت ِانصاف  روانہ  کیے جانے کے بعد وزارت  اس کی    لازمی جانچ پڑتال  کرے گی۔

دوسری جانب  وائٹ ہاؤس کے ترجمان  شین پنس  نے      ایک تحریری اعلان کے ذریعے  جج کے مذکور  فیصلے   پر نکتہ چینی  کرتے ہوئے کہا کہ" امریکی   وزارت انصاف 'ممکنہ   طور پر قلیل مدت کے اندر' صدر ٹرمپ کی قرار داد  پر  عمل درآمد کو بحال کر دے گی ، کیونکہ  ہمارے صدر ملکی تحفظ  کا ہدف رکھتے ہیں اور ان کو آئینی  اختیارات حاصل ہیں، امریکی شہریوں کے تحفظ  کی ذمہ  داری بھی ان پر عائد ہوتی ہے۔"

واضح رہے کہ گزشتہ روز ریاست  واشنگٹن نے  صدر ٹرمپ کی قرار داد کی منسوخی  کے مطالبے کے ساتھ مقدمہ دائر کیا تھا ۔

ریاست کے اٹارنی جنرل  باب  فرگوسن  نے امریکی سی این این چینل  پر  اعلان کرتے ہوئے  کہا تھا کہ ہم  فیڈرل  حکومت کی جانب سے  اس فیصلے کی  تعمیل کرنے  کی توقع کرتے  ہیں۔



متعللقہ خبریں