اسرائیل کی نئی آبادکاریاں سلسلہ امن کو متاثر کریں گی، وائٹ ہاوس

موجودہ   رہائشی مقامات  امن کے قیام میں  رکاوٹ  تشکیل  نہیں دیتے   البتہ نئی آباد کاریاں   مطلوبہ ہدف  کے حصول میں معاون ثابت نہیں ہو ں گی

664816
اسرائیل کی نئی آبادکاریاں  سلسلہ امن کو متاثر کریں گی، وائٹ ہاوس

متحدہ امریکہ کے  وائٹ ہاؤس کے  ترجمان  شین  سپائسر  نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل  کی  فلسطینی سر زمین پر نئی   آبادکاریوں کی   کوششیں  اسرائیل  اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کو متاثر کریں  گی۔

ترجمان نے  اس موضوع کے حوالے سے ایک تحریری اعلان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان قیام امن کے حوالے سے امریکہ کی  پچاس سے چلی آنے والی امیدوں میں  تبدیلی نہیں آئی۔

ہمارے نزدیک  موجودہ   رہائشی مقامات  امن کے قیام میں  رکاوٹ  تشکیل  نہیں دیتے   البتہ نئی آباد کاریاں   مطلوبہ ہدف  کے حصول میں معاون ثابت نہیں ہو ں گی۔

انہوں نے بتایا کہ  اسرائیل وزیر اعظم کا  رواں ماہ کے اندر دورہ امریکہ     کے دوران  یہ معاملہ ایجنڈے میں لایا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں