امریکہ: تیل کا سوداگر وزیر خارجہ بن گیا

امریکی سینیٹ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیر خارجہ کے طور پر تیل  کے بڑے سوداگرریکس ٹیِلرسن کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے

663595
امریکہ: تیل کا سوداگر وزیر خارجہ بن گیا

امریکی سینیٹ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیر خارجہ کے طور پر تیل  کے بڑے سوداگرریکس ٹیِلرسن کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

 جبکہ صدر کی دیگر دو نامزدگیوں کے معاملے پر بھی پیش رفت سامنے آئی ہے  ۔

دوسری جانب ریپبلکن ارکان نے ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان کے اختیار کردہ تاخیری حربوں کے خلاف غیر معمولی اقدامات کیے ہیں۔

رائے  دہی  کے دوران، ری پبلیکز کے متحدہ کاؤکس کے علاوہ، تین ڈیموکریٹک اور ایک آزاد رُکن نے ٹیِلرسن کی حمایت کی اُن کے حق میں 56 جب کہ مخالفت میں 43 ووٹ پڑے۔

ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ری پبلیکن سینیٹر جان کورنن  نے کہا ہے کہ ٹیلرسن نے دنیا میں سب سے بڑا کاروبار قائم کرنے کا قابل قدر کام انجام دیا ہے اب وہ اپنا وسیع تجربہ، صلاحیت اور قابلیت استعمال کرتے ہوئے امریکی عوام کے لیے خدمات بجا لائیں گے۔

اِس سے پیشتر کئی ہفتوں تک دونوں جماعتوں نے ایکسن موبل  کے افسر اعلی کی جانب سے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ قربت اور ساتھ ہی امریکہ کے اعلیٰ ترین سفارت کار کی حیثیت میں اُن کی جانب سے ممکنہ کاروباری مفادات میں حائل ہونے سے متعلق بحث و مباحثہ جاری رہا۔

 



متعللقہ خبریں