امریکہ میں صدر تبدیل ہو گیا لیکن امریکہ کی شامی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی

پیٹاگون کی طرف سے دہشت گرد تنظیم PKK کی شامی شاخ PYD  کے مسلح ونگ YPG  کو بکتر بند گاڑیوں کی فراہمی کی تصدیق کر دی گئی

663142
امریکہ میں صدر تبدیل ہو گیا لیکن امریکہ کی شامی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی

امریکہ میں صدر تبدیل ہو گیا ہے لیکن امریکہ کی شامی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔

پیٹاگون کی طرف سے جاری کردہ بیان میں دہشت گرد تنظیم PKK کی شامی شاخ PYD  کے مسلح ونگ YPG  کو بکتر بند گاڑیوں کی فراہمی کی تصدیق کی گئی ہے۔

امریکہ کی وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف جنگ کرنے والوں کو بکتر بند گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔

پینٹاگون کے ترجمان نے بھی دہشت گرد گروپوں کو بکتر بند گاڑیوں کی فراہمی کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بکتر بند گاڑیاں داعش کے خلاف جنگ کرنے والوں  کی راقہ کی طرف پیش قدمی کے  دوران انہیں بم حملوں سے بچائیں گی۔

واضح رہے کہ YPG کو فراہم کی جانے والی مدد ایک طویل عرصے سے ترکی کے ردعمل کا سبب بن رہی ہے کیونکہ یہ بات ثابت ہو گئی  تھی کہ اس اسلحے کو ملک کے اندر PKK کے دہشت گردوں کی طرف سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

ترکی نے  نئی ٹرمپ انتظامیہ  کو داعش کے خلاف جدوجہد کے دوران ایک دوسری دہشت گرد تنظیم YPG کے ساتھ تعاون  نہ کرنے کے بارے میں متنبہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں