کینیڈا امسال 40 ہزار غیر ملکیوں کو امیگریشن دے گا

کینیڈا ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سات ملکوں کے شہریوں پر ویزے کی پابندی کے فیصلے سے اپنی امیگریشن پالیسیوں میں ردِ بدل نہیں لائیگا

662903
کینیڈا امسال 40 ہزار غیر ملکیوں کو امیگریشن دے گا

کینیڈین  شہریت و مہاجرین  امور  کے وزیر احمد  حسین   کا کہنا ہے کہ  مہاجرین اور پناہ گزین کی تعداد میں  امریکی صدر  ڈونلڈ  ٹرمپ  کی جانب سے   عائد کردہ  عمل درآمد   سے  ہماری پالیسیوں  میں  کسی قسم کی تبدیلی نہیں  آئیگی۔

حسین نے اوٹاوا میں   جاری   کردہ اعلان میں  کہا ہے کہ  کینیڈا کے  مہاجرین  کے ہدف کا تعین،   امریکی  متنازعہ  نقل  مکانی و  سیاحت    عمل  درآمد  کے ذریعے نہیں ہو گا۔

مخالف سیاسی جماعتوں، حقوق انسانی کی تنظیموں اور مہاجرین کے وکلاء  کی جانب سے     کینیڈا کو  مسلمان ملکوں سے مزید   مہاجر قبول کرنے  کے دباؤ کا سامنا ہونے والے  وزیر حسین   کا کہنا تھا کہ ہمارای  امیگریشن  کے حوالے سے   منصوبہ بندی  موجود ہے جس کا ہم   تحفظ کرنے  کا ارادہ  رکھتے ہیں۔ سن 2017 میں   ہم نے 40 ہزار مہاجرین کو   قبول کرنے  کا ہدف مقرر کر رکھا ہے جس میں  تبدیلی  زیر ِ بحث نہیں ہے۔

 



متعللقہ خبریں