ٹرمپ کی زیر صدرات  امریکہ کا مستقبل

ڈونلڈ ٹرمپ کو دیگر سیاست دانوں سے مختلف بنانے والی ایک واضح خوبی، خطابت کے ساتھ  متاثر کرنے کی بجائے عملی اقدام کرنا اور دعووں کو پیش کرنا ہے۔ نیوٹ  گنگریچ

662225
ٹرمپ کی زیر صدرات  امریکہ کا مستقبل

صدر ڈونلڈ ٹرمپ چار سال تک امریکہ کا نظام کیسے چلائیں گے؟ کن خصوصیات کو ترجیح دیں گے اور کون کون سے شعبوں میں مشکل فیصلے کریں گے؟ ان سوالات پر غور کرنے کے لئے دارالحکومت واشنگٹن  میں کثیر تعداد میں  تھنک ٹینک، سابقہ بیوروکریٹ اور سیاسی شخصیات ایک جگہ جمع ہو ئیں۔

"ٹرمپ کی زیر صدرات  امریکہ کا مستقبل" کے عنوان سے اس سیمینار میں  امریکہ کے سابقہ صدور میں سے کلنٹن کے دور  میں اسمبلی  اسپیکر نیوٹ  گنگریچ نے خطاب کیا اور ٹرمپ کے کیسا صدر ہونے کے بارے میں بحث کی  گئی۔

تجربہ کار سیاست دان گنگریچ نے  سب سے پہلے واشنگٹن کی بیوروکریسی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں امریکہ کی صدارت کرنے والی تمام کامیاب  شخصیات نے واشنگٹن کا بہت اچھی طرح تجزئیہ کیا لیکن ٹرمپ کو ایسے کسی اندیشے کا سامنا نہیں ہے۔

گنگریچ نے کہا کہ  میں  توقع  کرتا ہوں  کہ ملکی انتظام چلانے کے دوران ٹرمپ کی بزنس مین کی شناخت  ابھر کر سامنے آئے گی۔

انہوں نے  دعوی کیا کہ خاص طور پر مشکل فیصلے کرتے وقت ڈونلڈ ٹرمپ کی یہ خصوصیت  ان کے لئے ایک اضافی خوبی ثابت ہو گی اور وہ ان پر تنقید کرنے والوں  سے بھی اپنی کامیابیوں کو قبول کروا لیں گے۔

گنگریچ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو دیگر سیاست دانوں سے مختلف بنانے والی ایک واضح خوبی، خطابت کے ساتھ  متاثر کرنے کی بجائے عملی اقدام کرنا اور دعووں کو پیش کرنا ہے۔

سابقہ اسپیکر نیوٹ  گنگریچ نے اپنے طویل سیاسی تجربے کو پیش نظر رکھتے ہوئے دعوی کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کام کو مکمل کرنے کی خوبی امریکہ کے لئے  اہم کردار ادا کرے گی۔



متعللقہ خبریں