7 مسلمان ممالک پر ویزے کی پابندی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ اردن کے شاہ کی میزبانی کر رہی ہے

ہم نے شاہ عبداللہ کے ساتھ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد  میں تیزی لانے کے لئے ضروری اقدامات پر غور کیا۔ مائیک پینس

662280
7 مسلمان ممالک پر ویزے کی پابندی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ اردن کے شاہ کی میزبانی کر رہی ہے

سات مسلمان ممالک کے شہریوں  کے لئے  امریکی ویزے کی پابندی  کا موضوع ابھی ایجنڈے پر ہے اور اس دوران  ٹرمپ انتظامیہ پہلی دفعہ ایک عرب لیڈر کی میزبانی کر رہی ہے۔

اردن کے شاہ عبداللہ  اپنے دورہ امریکہ کے دوران ملاقاتوں اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اپنی مصروفیات کے دوران انہوں نے سب سے پہلے ناشتے پر امریکہ کے  نائب صدر مائیک پینس کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات کے بعد اپنے بیان میں پینس نے کہا کہ ملاقات میں ہم نے شاہ عبداللہ کے ساتھ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد  میں تیزی لانے کے لئے ضروری اقدامات پر غور کیا۔

اس کے علاوہ امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی پر بھی بات چیت کی گئی۔

بعد ازاں شاہ عبداللہ پینٹاگون تشریف لے گئے جہاں وزیر دفاع جیمز میٹیس نے ان کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ اردن کے شاہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کرنے والے پہلے عرب لیڈر ہیں۔

یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے کہ جب ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے 7 مسلمان ممالک کے لئے ویزے کی پابندی کا موضوع ابھی زیر بحث ہے۔

توقع ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کے روز شاہ عبداللہ کے ساتھ ملاقات کریں  گے۔



متعللقہ خبریں