برازیل میں زرد بخار میں مبتلا 47  افراد ہلاک

برازیل میں زرد بخار  میں مبتلا ہونے والے 47  افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

659663
برازیل میں زرد بخار میں مبتلا 47  افراد ہلاک

برازیل میں زرد بخار  میں مبتلا ہونے والے 47  افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 برازیل کے طبی حکام اس متعدی بیماری کے وبائی شکل اختیار کرنے سے روکنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں  ۔ وزیر صحت نے بتایا ہے کہ  ابتک  زرد بخار کے 70 کیسز اور 40 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ یہ بخار ریاست میناس گیریس کے دیہی علاقوں میں پھیلا ہے ۔ 47 دیگر اموات اور 368 دیگر کیسز کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔  وزارت صحت نے زرد بخار کی روک تھام کے لیے 11٫5 میلین ٹیکوں کا آرڈر دیا ہے ۔ 5٫5 میلین  ٹیکے پہنچ گئے ہیں جنھیں  زرد بخار کے واقعات پیش آنے والے علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے  ۔برازیل میں  2003ء کے بعد زرد بخار میں مبتلا ہونے والوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے ۔



متعللقہ خبریں