ڈونلڈ ٹرمپ نے  اپنے فرائض کا آغاز تیز رفتاری کے ساتھ کیا

ذرائع ابلاغ کے ساتھ جنگ کی حالت میں ہوں ، اخباری نمائندے اس کرہّ ارضی کے سب سے زیادہ بے حیثیت انسان ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

656620
ڈونلڈ ٹرمپ نے  اپنے فرائض کا آغاز تیز رفتاری کے ساتھ کیا

امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  اپنے فرائض کا آغاز تیز رفتاری کے ساتھ کیا۔

صدارت کی پہلی صبح انہوں نے اپنے نائب مائیک پنس کے  ہمراہ واشنگٹن کے نیشنل کتھیڈرل میں منعقدہ مذہبی تقریب میں شرکت کی۔

ملک بھر سے 26 مذہبی نمائندوں کی شرکت سے منعقدہ اس تقریب میں مسلمانوں کی نمائندگی ملک کے با اثر ترین اداروں میں سے ایڈم سینٹر کے سربراہ امام ماجد نے کی۔

اس کے بعد صدر ٹرمپ اور نائب صدر پنس خفیہ ایجنسی سی آئی اے  کے ورجینیا  کے مرکز میں گئے۔

انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کے سی آئی اے کے خلاف کینہ  رکھنے سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کی وجہ سے یہ دورہ مرکز توجہ بنا۔

یہاں اپنے خطاب میں ٹرمپ نے سی آئی اے کے اہلکاروں کی بھر پور تعریف و تحسین کی اور ہمیشہ ان کی پشت پناہی کرنے کا یقین دلایا۔

خطاب کے دوران انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو  دوبارہ سخت الفاظ کے ساتھ ہدف تنقید بنایا ، ذرائع ابلاغ کے ساتھ جنگ کی حالت میں ہونے کا ذکر کیا اور کہا کہ اخباری نمائندے اس کرہّ ارضی کے سب سے زیادہ بے حیثیت انسان ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دن دیگر ممالک کے حکام کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقاتوں کا بھی آغاز کیا۔

میکسیکو کے  صدر پینا نیٹو  کے ساتھ مذاکرات  میں دونوں حکام نے  اس بات پر اتفاق کیا کہ مذاکرات  دونوں ممالک کے لئے مثبت نتائج    پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران میکسیکو  کی سرحد پر دیوار چنوانے  کا دعوی کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ  نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹرودو کے ساتھ بھی ٹیلی فونک ملاقات کی ۔

مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات  کی اہمیت پر اور خاص طور پر دو طرفہ تجارت پر زور دیا گیا۔



متعللقہ خبریں