شام میں امداد انسانی کو ممکن بنایا جائے: اقوام متحدہ کا مطالبہ

عالمی پروگرام برائے خوراک کے نگراں اور نائب سیکریٹری جنرل اسٹیفن او برائن ،عالمی ادارہ صحت  کی ڈاریکٹر جنرل مارگریٹ چان اور پناہ گزینوں کے نگراں افسر  فلیپو گراندی نے اپنے مشترکہ بیان میں مطالبہ ہے کہ شام میں امداد انسانی کی فوری ترسیل کی جائے

652112
شام میں امداد انسانی کو ممکن بنایا جائے: اقوام متحدہ کا مطالبہ

اقوام متحدہ  نے مطالبہ کیا ہے کہ شام میں امداد انسانی  کی فراہمی کویقینی بنایا جائے۔

 عالمی  پروگرام برائے خوراک  کے    نگراں اور نائب سیکریٹری جنرل  اسٹیفن او برائن ، عالمی ادارہ صحت  کی ڈاریکٹر جنرل مارگریٹ چان اور پناہ گزینوں  کے نگراں افسر  فلیپو گراندی نے اپنے مشترکہ بیان میں شام کی صورت حال کے بارے میں  بتایا ۔

 بیان میں واضح کیا گیا کہ  شام میں  جنگ بندی  کےلیے کوششوں جاری ہیں  اور ہمارا عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ وہ  شام میں امداد انسانی کی فوری ترسیل کو  ممکن بنائے۔

 مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ  اس وقت شام   کے 15 علاقے محصور ہیں جہاں موجود 3 لاکھ بچوں اور 7 لاکھ بالغ افراد  انتہائی کسمپرسی  اور مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں  جبکہ5 ملین کے لگ بھگ افراد غیر محفوظ اور   انسانی امداد   کی پہنچ سے دور علاقوں میں    شب و روز  کاٹ رہے ہیں۔

  اقوام متحدہ نے  ایک بار پھر  فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس خانہ جنگی کو روکنے میں پہل کریں۔

 



متعللقہ خبریں