امریکہ: ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد سے ملک میں مظاہروں کی لہر

ٹرمپ کے وائٹ ہاوس میں منتقل ہونے میں چند دن رہ گئے ہیں اور اس دوران دارالحکومت واشنگٹن میں ہفتے بھر سے مظاہروں اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے

651565
امریکہ: ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد سے ملک میں مظاہروں کی لہر

امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد سے ملک میں مظاہروں کی لہر جاری ہے۔

ٹرمپ کے وائٹ ہاوس میں منتقل ہونے میں چند دن رہ گئے ہیں اور اس دوران دارالحکومت واشنگٹن میں ہفتے بھر سے مظاہروں اور جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واشنگٹن یادگار کے قریب جمع مظاہرین نے مساوات کے مطالبے کے ساتھ مظاہرہ کیا۔

"مارٹن لوتھر کنگ کے نظرئیے کے تحفظ"  کے عنوان کے ساتھ کئے گئے اس مظاہرے میں مظاہرین نے اس پارک تک مارچ کی کہ جہاں  لوتھر  کنگ کی یادگار واقع ہے۔

ملک میں خواتین بھی ٹرمپ کے خلاف مظاہرے کر نے کا پروگرام بنا رہی ہیں۔

گذشتہ دنوں روزنامہ واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ہزاروں خواتین ٹرمپ کے عورتوں کے لئے امتیازی نقطہ نظر کے خلاف 21 جنوری کو کانگریس کے جوار میں مظاہرہ کریں گی۔

واضح رہے کہ سال 2016 کے صدارتی انتخابات میں صدر منتخب ہونے کے بعد ٹرمپ 20 جنوری  سے باقاعدہ اپنے فرائض کا آغاز کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں