ترکی کیساتھ تعلقات کو ماضی کی سطح پر لایا جائے  گا : الیکسے میشکوف

ترکی شعبہ سیاحت کے حوالے سے  دنیا میںِ چھٹے اور یورپ میں  چوتھے نمبر پر ہے ۔

650078
ترکی کیساتھ تعلقات کو ماضی کی سطح پر لایا جائے  گا : الیکسے میشکوف

 روس کے نائب وزیر خارجہ الیکسے میشکوف نے کہا ہے کہ ترکی کیساتھ تعاون کو فروغ دیتے ہوئے تعلقات کو ماضی کی سطح پر لایا جائے  گا ۔

انھوں نے ماسکو میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم ترکی کیساتھ تعمیری تعاون کر رہے ہیں اس کی واضح مثال شام کی صورتحال ہے  ۔اقتصادی تعلقات کو بھی فروغ دینے  کے لیے سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترکی اور روس کے حکام کے باہمی   مذاکرات کے نتیجے میں تعلقات ماضی کی سطح پر آنے لگے ہیں ۔ہم ان تعلقات کو مزید فروغ دیتے ہوئے اعلیٰ سطح پر پہنچانے کا ہدف رکھتے ہیں ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں