شام میں جنگ بندی کا معاہدہ ہماری وجہ سے خراب ہوا: جان کیری

امریکی وزیر خارجہ  جان کیری نے  اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ  شامی فوجیوں کے خلاف حملوں  میں روس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کو امریکہ نے نقصان پہنچایا ہے

648694
شام میں جنگ بندی کا معاہدہ ہماری وجہ سے خراب ہوا: جان کیری

امریکی وزیر خارجہ  جان کیری نے  اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ  شامی فوجیوں کے خلاف حملوں  میں روس کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کو امریکہ نے نقصان پہنچایا ہے ۔

 امریکہ کی پیس انسٹیٹیوٹ  کے زیر اہتمام  ایک کانفرنس سے خطاب کے دوران  کیری نے کہا کہ  روس کو  یقین تھا کہ امریکہ  جنگ بندی کے معاہدے کے تحت  شامی مخالفین اور دہشتگردوں میں امتیاز کرنے میں غیر سنجیدہ  ہے   جس کی وجہ سے ہم نے  شام کے 70 فوجیوں  پر بم برسائے۔

 امریکی وزیر خارجہ نے  بتایا کہ  جنگ بندی   کے معاہدے پر  خاموش رہنا ہمارے حق میں  ضرور ہوتا لیکن  اس معاہدے کے پانچویں روز ہی ہم نے 70 شامی فوجیوں  پر بمباری کی جس پر روس نے ہمیں  شام کے موضوع پر غیر سنجیدہ  جانا جس کے بعد اس نے  ایک  امدادی قافلے کو نشانہ بنایا لہذا یہ معاہدہ ختم ہوگیا ۔

کیری نے  کہا کہ صدر اوباما کے دور میں  بعض اختلافات کے باوجود روس سے ہمارے تعلقات بہتر بنے   جس میں شام  سے کیمیائی ہتھیاروں کے بحفاظت انخلا اور پیرس معاہدے میں تعاون  شامل ہے ۔

یاد رہے کہ  17 ستمبر 2016  کو شام کے شہر دیر الزور کے قریب   ایک حملے کے دوران  62 شامی فوجی ہلاک اور 100  افراد زخمی ہو گئے تھے  جس کا اعتراف امریکی محکمہ نے بھی کیا تھا ۔



متعللقہ خبریں