روس پر نئی پابندیاں

روس کے خلاف نئی پابندیوں کا عمل، امریکہ کے انتخابات میں مداخلت کے دعووں کے ساتھ ساتھ یوکرائن اور کریمیا کی صورتحال کی وجہ سے شروع کیا گیا ہے۔ بین کارڈین

648674
روس پر نئی پابندیاں

امریکہ میں سینیٹروں کے ایک گروپ  نے روس پر نئی پابندیوں پر مبنی ایک آئینی بل  پیش کیا ہے۔

سینیٹر بین کارڈین کے  بیان کے مطابق روس کے خلاف نئی پابندیوں کا عمل، امریکہ کے انتخابات میں مداخلت کے دعووں کے ساتھ ساتھ یوکرائن اور کریمیا کی صورتحال کی وجہ سے شروع کیا گیا ہے۔

کارڈین نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا موقف خواہ جو بھی ہو   امریکی کانگریس کو یوکرائن اور شام میں روس کی کاروائیوں کو روکنا چاہیے۔

اطلاع کے مطابق یہ پابندیاں روس کے انرجی سیکٹر  اور سرکاری قرضوں  کا احاطہ کریں گی۔

رائٹرز خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریپبلکن سینیٹر جان میک کین اور ڈیموکریٹ سینیٹر رابرٹ میننڈز اور بین  کارڈین کی طرف سے تیار کردہ یہ آئینی بل  ،امریکہ میں پبلک اور پرائیویٹ انفراسٹرکچر  کی اور جمہوری اداروں کی سائیبر سکیورٹی میں خلل ڈالنے والے اقدامات میں ملوث افراد اور  ان افراد کی معاونت کرنے والوں  کے لئے ،ویزے کی پابندی اور بینک اکاونٹوں کو منجمد کرنے پر مبنی ہے۔



متعللقہ خبریں